ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ،منشیات فروشوں کاگھیرا تنگ کردیا،15 منشیات فروش گرفتار

پیر 30 اپریل 2018 23:52

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ ان ایکشن منشیات فروشوں کاگہراہ تنگ کردیااسسٹنٹ کمشنر کے سربرائی میں لیویز فروس کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی شروع کردی گئی 15کے قریب نشہ کے عادی افراد اور منشیات فروش گرفتار کرلئے،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن رٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کے سربرائی میں لیویز فورس کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں سخت آپریشن کا آغاز کر دیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے سربرائی میں چھاپہ مار ٹیم نے رودریس پڑنگ آباد کے علاقہ میں منشیات کے آڈے پر چھاپہ مار کر نشہ کے 15 عادی افراد اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اور منشیات کے آڈہ کو جلا دیاگیا۔اور مزکورہ علاقے میں لیویزفورس کی چوکی قائم کردی گئی اور نگرانی کے لئے لیویز اہلکار مسلسل گشت کرتے رہینگے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ منشیات جیسی لعنت کے مکرو دہندے میں ملوث تمام انسانیت دشمن عناصر کے خلاف سخت سے کاروائی شروع کی گئی ہیں اور آخری منشیات فروش کے گرفتاری تک آپریشن جاری رہیگی۔

انھوں نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جو انسان کو تباہ کردیتا اور گھر کے گھر اجھاڑ دیتاہیں۔منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان سماج دشمن عناصر کے سرکوبی کے لئے ضلع بھر میں مزید سخت کاروائی کی جائیگی۔اور منشیات کے لعنت میں مبتلا افراد کے علاج کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :