Live Updates

لاہور جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ،راجہ راشد حفیظ

پیر 30 اپریل 2018 23:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور سابق امیدوار برائے سپیکر راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ․ عمران خان نے گیارہ نکاتی پروگرام دے کر تحریک انصاف کی جدوجہد کی سمت اور منزل متعین کر دی ہے جسے حاصل کرنا اب پاکستان کے بیس کروڑ سے زائد عوام کی ذمہ داری ہے جو آنے والے الیکشن میں اپنے ووٹ کی پرچی سے اس پروگرام کو منتخب کریں گے ․ انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی کے پبلک سیکریٹریٹ سید پور روڈ میں کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی ․ انہو ںنے کہا کہ ہمارے حلقے سے کارکنوں اور عوام پر مشتمل بڑا قافلہ لاہور جلسے میں شریک ہوا جہاں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کا واضح اعلان ہے کہ آنے والا دور ہمارا ہے ․ عوام نے لاہور جلسے میں بھر پور شرکت کرکے کرپشن کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے ․ عوام الناس نے کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں کے اصل چہرے پہچان کر انہیں مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ․ لاہور میں ہونے والاجلسہ آئین ، قانون اور عدلیہ کو نہ ماننے والے حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم تھا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات