ٹی وی شو’’دس کا دم‘‘ کا پرومو جاری

منگل 1 مئی 2018 11:38

ممبئی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونیوالے نئے ٹی وی شو’’دس کا دم‘‘ کا پرومو جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان کے نئے ٹی وی شو’’ دس کا دم ‘‘ کے نئے سیزن3 کا پرومو جاری کیاگیاہے جس میں سلمان خان اپنے انداز میں شو کا حصہ بننے والی لڑکی سے سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اس سے قبل بھی دس کا دم کے دیگر سیزن کی میزبانی کرچکے ہیں۔ سلمان خان ٹی وی میزبانوں کی فہرست میں ٹاپ میزبان مانے جاتے ہیں۔سلمان ان دنوں فلم ’’ریس تھری‘‘ میں کام کررہے ہیں۔