نواز شریف کو اپنی شکست کا تعین ہو گیا ہے،مولا بخش چانڈو

ذاتی معاملات پر قوم کو آگے لانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا میاں صاحب اب بھی تکبر میں ہیں، نواز شریف نے جو کیا اور جو ثبوت دیئے وہ غلط ثابت ہوئے جھوٹ کو سچ ثابت کرنا ان کے گلے پڑ گیا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 2 مئی 2018 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈو نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپنی شکست کا تعین ہو گیا ہے۔ ذاتی معاملات پر قوم کو آگے لانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ میاں صاحب اب بھی تکبر میں ہیں ۔ نواز شریف نے جو کیا اور جو ثبوت دیئے وہ غلط ثابت ہوئے جھوٹ کو سچ ثابت کرنا ان کے گلے پڑ گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی شکست کا یقین ہو گیا ہے بجٹ کو منظور کرانے کا مطلب یہی ہے کہ یہ واپس نہیں آئیں گے۔ ذاتی معاملات پر قوم کو آگے لائیں گے تو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پانامہ شروع ہوا شریف برادران نے جو بھی کیا اور جو بھی پیش کیا وہ غلط ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

اب یہ اپنے جھوٹ کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ظصوبوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہیں صرف ایک صوبہ نظر آتا ہے۔ 3صوبوں نے بائیکاٹ کیا تو انہیں نظر ہی نہیں آیا میاں صاحب اب بھی تکبر میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چین جانے کے لئے صرف اپنا پنجاب کا وزیراعلیٰ ہی نظر آتا ہے۔ میاں صاحب نے گھسیٹ گھسیٹ کر حکومت کو چلایا ہے۔ جھوٹ کو صحیح ثابت کرنا ان کے گلے پڑ گیا ہے۔ (ن) لیگ اور شریف خاندان کے لئے مزید مشکلات آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے رانا ثاء کے بیان کو گلط نہیں کہا۔ صرف یہ کہا ہے کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت کرتے ہیں ۔ خواتین کی تذلیل ہماری فطرت نہیں ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔۔