سپیکر نے حاصل اختیارات کے تحت عبدالحسین ضیاء کو ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلیکیشن قانون سا ز اسمبلی تعینات کردیا

جمعرات 3 مئی 2018 17:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے مسٹر عبدالحسین ضیاء ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اسمبلی(بی۔

(جاری ہے)

19) کی آسامی کو اُن کی حد تک ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلیکیشن قانون سا ز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر سے موسوم کرتے ہوئے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء اسمبلی سیکرٹریٹ کے سٹاف نے اس شاندار اقدام پر سپیکر اسمبلی کا تہہ دل سے شُکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :