مسلم لیگ( ن) نے اپنے منشور اورانتخابی وعدوں کو عمل شکل دیکر مخالفین کی چالوں کو ناکام بنادیا ہے‘ نورین عارف

جمعرات 3 مئی 2018 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) وزیر صنعت وحرفت محترمہ نورین عارف نے گڈ گورننس کے قیام،میرٹ کی بالادستی ،بیرروزگاری کے خاتمہ ،معیارزندگی کو بہتربنانی,اداروں کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لے بھرپور انداز سے کام کررہی ہے ،حلقہ کوٹلہ سمیت آزادکشمیر بھر میں جاریہ منصوبہ جات کی تکمیل میں خصوصی توجہ مرکوز ہے ،گزشتہ روز حلقہ کوٹلہ کے عوامی وفود اورصحافیوں سے ملاقات کے دوران محترمہ نورین عارف نے کہاکہ ہم دعویٰ نہیں بلکہ عملاً کام کرنے والے ہیں ،مسلم لیگ ن نے اپنے منشور اورانتخابی وعدوں کو عمل شکل دیکر مخالفین کی چالوں کو ناکام بنادیا ہے ،انہوں نے کہا کہ کوٹلہ کی 11یونین کونسلوں کے ہروارڈ میں عوامی مشاورت اورکارکنوں کی آراء سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں ،سیاحت کے فروغ سکیلئے کہوڑی تاشوگراں کو لنک کیاجارہا ہے جبکہ بھیڑی ’’چب سر ‘‘ اورسریکوٹ کو روڈ کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے ،نورین عارف نے کہا کہ لیسواہ بائی پاس سمیت دیگر لنک روڈ کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کروایا گیا ہے انہوں نے عوامی وفود کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :