تحریک انصاف کااقامہ ہولڈر وزیر داخلہ کی نااہلی کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ ،
خواتین کیخلاف نازیبا جملے بازی پر لیگی وزراء کے محاسبے کا مطالبہ ، شریف خاندان کی جانب سے قومی اداروں پر زبانی حملوں کی شدید مذمت ، احتساب کا عمل بلاتاخیر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور 29اپریل کے جلسے کے بعد نواز شریف بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان کا بیانیہ بے سروپا اور کنفیوژن سے بھرپور ہے عمران نے پاکستان کے توانا مستقبل کا فارمولا پیش کیا ،11 نکات ملک کو باعزت اور باوقار مستقبل سے ہمکنار کرنے کی ترکیب ہیں، تحریک انصاف کے سیکرٹر ی اطلاعات فواوچوہدری کی پارٹی اجلاس کے فیصلوں بار ے میڈیا کو بریفنگ
جمعرات 3 مئی 2018 23:49
(جاری ہے)
اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 29اپریل کے جلسے کے بعد نواز شریف بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،نواز شریف کا بیانیہ بے سروپا اور کنفیوژن سے بھرپور ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر عمران خان نے پاکستان کے توانا مستقبل کا فارمولا پیش کیا۔عمران خان کے گیارہ نکات ملک کو باعزت اور باوقار مستقبل سے ہمکنار کرنے کی ترکیب ہیں۔تحریک انصاف کے قائدین ہر سطح پر چیئرمین کے گیارہ نکات اور نئے پاکستان کے تصور کو اجاگر کریں۔تحریک انصاف انتخابات کیلئے پوری طرح یکسو اور تیار ہے ۔نون لیگ نے ملکی معاشی اور سیاسی ڈھانچے کی تباہی میں پوری جانفشانی سے محنت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے انتظامی، معاشی اور سیاسی نظام میں نون لیگ کی جانب سے شامل کردہ آلائشیں دور کرنا ہونگی۔اجلاس میں نون لیگی وزراء کی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین کیخلاف بیہودہ جملے بازی کی شدید مذمت کی گئی اور رانا ثناء اللہ، عابد شیر علی اور طلال چوہدری کے محاسبے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ بھی مکمل طور پر مسترد کردیا گیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پورے سال کی بجٹ سازی کا موجودہ حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔نون لیگ نے بجٹ میں انتہائی بے رحمی سے غریبوں کے مفادات پر ضرب لگائی۔بجٹ کا واحد مقصد ٹیکس چوروں اور مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کی نگہداشت ہے۔اجلاس میں نواز شریف اور خاندان کی جانب سے قومی اداروں پر زبانی حملوں کی شدید مذمت کے ساتھ شریفوں کے احتساب کا عمل بلاتاخیر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملک بھر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش کی بھی شدید مذمت کی گئی اور وزیر اعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ بھی مسترد کردیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کی شرح کم کرکے عوام کی مشکلات میں کمی کی جائے۔اجلاس میں عالمی یوم صحافت کے موقع پر آزادء اظہار کی پشتیبانی کے عزم کا اظہارکیا گیااوراپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں جان سے گزرنے والے اہل قلم کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ جمہوریت کے استحکام و ترقی میں اہل صحافت کے کردار کا اعتراف اورمیڈیا کی آزادی اور صحافیوں کی بہبود مقدم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے نے حکومت سے اہل صحافت کے جان و مال کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں اقامہ زدہ وزیر داخلہ احسن اقبال کی نااہلی کیلئے عدالت سے رجوع کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کی طرح احسن اقبال کا بھی احتساب لازم ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.