شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے شیرازی برادران کی ملاقات

آپ نے اپنے ویژن سے لاہور سمیت پنجاب کورول ماڈل بنایا ہے ،شہباز سپیڈ حقیقت میںپاکستان سپیڈ ہے شیرازی برادران کا عوام کی فلاح و بہبود اورصوبہ پنجاب کی ترقی کیلئے شاندار اقدامات پرشہبازشریف کی کا رکردگی کو خراج تحسین زرداری اورنیازی نے اپنی سیاست کو صرف نعروں اورقوم کا وقت برباد کرنے تک محدود رکھا:شہبازشریف روشنیوں کے شہر کراچی میں کوڑاکرکٹ،کھٹارا بسیں اورٹوٹی سڑکیں زرداری صاحب کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو ترقی کا سفر کراچی سمیت سندھ تک لے جائیں گی:وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 3 مئی 2018 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاںپاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے شیرازی برادران نے ملاقات کی ، شیرازی برادران نے اس موقع پر عوام کی فلاح و بہبود اورصوبہ پنجاب کی ترقی کیلئے شاندار اقدامات پرشہبازشریف کی کا رکردگی کو خراج تحسین پیشکرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے ویژن سے لاہور سمیت پنجاب کورول ماڈل بنایا ہے ۔

سندھ اوردیگر صوبوں کے لوگ بھی پنجاب کی ترقی کا کریڈٹ آپ اورآپ کی متحرک ٹیم کو دیتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آپ نے بڑے منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے ۔آپ کی شہباز سپیڈ حقیقت میںپاکستان سپیڈ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شیرازی برادران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا صرف اورصرف ملک کی ترقی و خوشحالی ہے اوراس مقصد کیلئے ہم نے اپنا خون پسینہ بہایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت اورملک کی ترقی ہمیشہ مشن رہی ہے اور رہے گی۔ جب بھی اللہ نے موقع دیا عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ہمارا ماضی اورحال عوام کی خدمت اورملک کی ترقی کے شاندار اقدامات سے عبارت ہے ۔انہوںنے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کے پاس نعروں اوردعوؤں کے سوا کچھ نہیں ۔زرداری اورنیازی نے اپنی سیاست کو صرف نعروں اورقوم کا وقت برباد کرنے تک محدود رکھااور کے پی کے اورسندھ کی ابتر صورتحال دیکھ کر ان کی کارکردگی کا بقول اندازہ ہوتا ہے۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں کوڑاکرکٹ،کھٹارا بسیں اورٹوٹی سڑکیں زرداری صاحب کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک صوبے کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں، دیگر صوبے خوشحالی کے سفر میں یکساں رفتار سے آگے بڑھیں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو ترقی کا سفر کراچی سمیت سندھ تک لے جائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سیاسی مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے ۔عوام کو جھوٹے خواب دکھانے والے اپنے صوبوں میں بے نقاب ہوچکے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایک پارٹی نے کے پی کے اور دوسری نے سندھ کا بیڑہ غرق کیا ہے ۔پنجاب میںعوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کیاگیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جھوٹ بولنے والے اور بدترین کارکردگی دکھانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیںگے۔مخالفین نے الزامات اورگالم گلوچ کی سیاست کی۔مسلم لیگ(ن) نے عوام کی خدمت کے سفر کو آگے بڑھایا ہے ۔ آئندہ بھی عوام کی فلاح کا ایجنڈا جاری و ساری رہے گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں وزیر مملکت نیشنل فوڈ سکیورٹی سید ایاز علی شاہ شیرازی، سابق رکن قومی اسمبلی سید شفقت حسین شاہ شیرازی اورمسلم لیگ (ن) ٹھٹھہ کے صدر حاجی محمد حنیف میمن شامل تھے۔