Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بریت کے خلاف ن لیگ کا ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مئی 2018 12:16

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بریت کے خلاف ن لیگ کا ہائیکورٹ جانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) : ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بریت کے خلاف مسلم لیگ ن نے ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کی بریت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر ہی کارکنوں نے تشدد کیا ۔

یاد رہے کہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو بری کر دیا گیا ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آج صبح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو کیس سے بری کر دیا ۔ قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 13 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گذشتہ سماعت پر عمران خان کی عدم پیشی کے باعث فیصلہ مؤخر کیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات