مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 9نوجوان گرفتار کرلئے

جمعہ 4 مئی 2018 13:10

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں رات کے وقت گھروں پر چھاپوںکے دوران نو کشمیری نوجوان گرفتار کرلئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان نوجوانوںکو ضلع کے کے گائوں مارول سے قابض فورسز پر پتھرائو کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار کے گئے نوجوانوںمیں معراج عزیز، سمیر اعجاز، محمد رمضان، عبدالغنی، محمد اشرف وگے ، اویس حسن اور دیگر شامل ہیں۔ دریں علاقے علاقے کے لوگوں نے نوجوانوں کی بلاجواز گرفتار ی کے خلاف زبردست مظاہرے کیے۔علاقے میں تعینات بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔