دبئی کے ولی عہد کے امریکا کے سیرسپاٹوں کی سوشل میڈیا پر دھوم

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 4 مئی 2018 13:57

دبئی کے ولی عہد کے امریکا کے سیرسپاٹوں کی سوشل میڈیا پر دھوم
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے انسٹا گرام پر اپنے دورہ امریکا کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں ان کے چاہنے والوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ دبئی کے ولی عہد جو " فزاع" کے لقب سے بھی مشہور ہیں حال ہی میں امریکا کے دورے پر تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دورہ امریکا کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔انسٹا گرام پران کے فالورز کی تعداد 63 لاکھ سے زائد ہے۔ ان کی دورہ امریکا کی تصاویر کو غیر معمولی طور پر پسند کیا گیا ہے۔ تصاویر میں انہیں شیکاگو اور نارتھ کیرولینا جیسی امریکی ریاستوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔عام روایتی عرب حکمرانوں کے برعکس شیخ راشد بن المکتوم لندن میں موسم سرما کے مزے لوٹنے کے لیے عام لباس پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے عام شہریوں کے جیسے عوامی ٹرانسپورٹ کے زریعے ہی سفر کو ترجیح دی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے ساتھ اُنکے والد اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم بھی ہیں۔ شیخ حمدان نے پبلک ٹرانپسورٹ سے سفر کرتے ہوئے اپنے والد کے ساتھ سیلفیاں لیں اور اسے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شئیر کیا ۔
  جن کو اُنکے اور اُنکے والد کے فالوورز نے خُوب پسند کیا ۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کے ٹویٹر پر 3.8 ملین فالوورز ہیں جبکہ شہزادہ شیخ حمدان بن محمد کے 1.84 ملین فالوورز ہیں ۔ مزید تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ سیر وتفریح کے  دوران شیخ حمدان اپنے ساتھ اپنے ذاتی کیمرہ مین کو بھی لے  گئے ہیں جو کہ اُنکے پَل پَل کی تصاویر بنا رہا ہے ۔