
وزیراعلی پرویز خٹک کی شعبہ پولیس کو تحفظ عامہ کی بہتری کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کی ہدایت
جمعہ 4 مئی 2018 14:39
(جاری ہے)
پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں مختلف پوسٹوں پر سفارشی پولیس افسران اور حکام کی تعیناتی کے کلچر کے خاتمے سے بہت زیادہ فرق پڑا ہے ۔
ماضی میں شعبہ پولیس کو حکمران طبقے کے مفادات کے تحفظ کیلئے استعمال کیا جاتا تھا اور پولیس حکمرانوں کے ذاتی پسند و ناپسند پر مبنی فیصلوں کی پیروی پر مجبور تھی ۔ یہاں تک کہ ٹریفک پولیس بھی اس جرم کا شکار تھی ۔ روایتی تھانوں میں بے جا تشدد کے استعمال نے پولیس کے سارے نظام اور اداروں کو تباہ اور بد نام کردیا تھا ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ماضی میں پولیس کار ویہ بھی جرائم کو فروغ دینے کے بنیادی اسباب میں سے ایک سبب تھا ۔ اُن کی حکومت نے تمام منفی سرگرمیوں اور ہتھ کنڈوں کو روکا ۔ پولیس کو ادارہ جاتی اور مالیاتی خود مختاری دی اور پولیسنگ کے مجموعی عمل میںمثبت تبدیلی یقینی بنائی ۔ جرائم کے خلاف لڑنے کیلئے مطلوبہ فورس مہیا کی ۔ حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے پولیس کی مجموعی کارکردگی میں بڑا فرق آیا ہے اور آج خیبرپختونخو اپولیس حقیقی معنوں میں ایک ادارے کے طور پر کام کر رہی ہے ۔ پرویز خٹک نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ جرائم کو بالکل ختم کرنا ناممکن ہو، تاہم جرائم پر قابو پانا عین ممکن ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اپنی ذمہ داریوں کو آسانی کے ساتھ بطریق احسن انجام دینے کیلئے پولیس کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی ۔ پولیس کے نوجوان افسران اور اہلکاروں کی تیز رفتار ترقی اُن کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گی پولیس کو چاہیئے کہ وہ بڑے چوروں کو پکڑے اور سنگین اور معمولی نوعیت دونوں قسم کے جرائم کی حوصلہ شکنی کرے کیونکہ چھوٹے چور ہی بڑے چوروں کی شکل اختیا ر کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو ڈیجیٹل اور فرانزک انوسٹی گیشن کی ہدایت کی اور اُنہیں بتایا کہ تقریباً10 سال پہلے جب اُنہوںنے لاہور میں پولیس تک رسائی کی تھی تو وہ اُن کی زندگی کا بدترین تجربہ تھا ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ پولیس کے خلاف شکایات میں کمی آرہی ہے تاہم پولیس میں بدعنوان سرگرمیوں کو روکنے اوربہتر کارکردگی کی حوصلہ افزائی کیلئے کیمروں کی تنصیب سمیت فول پروف انتظامات کی بدستور ضرورت ہے ۔ اُنہوںنے اُمید ظاہر کی کہ پولیس میں نوجوان اور تعلیم یافتہ افراد کی بھرتیوں سے ادارے کے مجموعی ماحول میں مکمل تبدیلی آئے گی اور شعبہ پولیس اپنے مثبت کردار اور کارکردگی کی وجہ سے بہترین نام پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
رنگ و روغن اور سامان آرائش میں سیسے کا استعمال خطرناک، ڈبلیو ایچ او
-
ملک میں عملدآری بڑھانے میں لبنانی حکومت کو سلامتی کونسل کی حمایت حاصل
-
غربت اور موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق پر تہلکہ خیز رپورٹ کا اجراء
-
غزہ: اسرائیل امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور کرے، یو این ادارے
-
رکن ممالک کی عدم ادائیگیوں سے اقوام متحدہ دیوالیہ ہو نے کے قریب
-
آئی ایم ایف کی پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی
-
ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا
-
ملک کے مفاد میں یہی تھا کہ سہیل آفریدی اس اہم میٹنگ میں ضرور بیٹھتے
-
پاکستان میں اب وہی افعانی باشندے رہ سکیں گے جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہوگا
-
پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
-
پارٹیوں پر پابندی لگا کر ریاستی رِٹ کے نام پر اجارہ داری کو تسلیم نہیں کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.