تیونس میں عالمی بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد

تیونس ملک امن و برداشت کی سرزمین،تمام مذاہب کا مکمل احترام کرتے ہیں،وزیراعظم

جمعہ 4 مئی 2018 15:36

تیونسیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) تیونس کے بڑے جزیرے جِربہ میں مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے کے حوالے سے ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیونسی وزیراعظم یوسف شاہد نے اپنے ملک کو امن و برداشت کی سرزمین قرار دیا،تیونس تمام مذاہب کا ملک ہے اور ہر مذہب کے پیروکار مساوی حقوق کے حامل ہیں۔واضح ر ہے کہ جزیرے جِربہ میں سب سے زیادہ تیونسی یہودی آباد ہیں۔اٹلی،فرانس اور اسرائیل سے 3ہزار یہودی زیارت کیلئے جِربہ جزیرے پر تین مئی کو پہنچے تھے۔جہاں یہودی عبادت گاہ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔