آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

جمعہ 4 مئی 2018 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت سرگودھا، چکوال،گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ،پشاور، مردان، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ،پشاور، مردان، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اور اس دوران ملتان، فیصل آباد، گوجرنوالہ اور ساہیوال میں گردآلود ہوائیں/آندھی چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت سرگودھا، چکوال،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔