احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو ملک سے باہر جانے کی درخواست منظور کرلی

جمعہ مئی 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو ملک سے باہر جانے کی درخواست منظور کرلی ہے ۔جمعہ کواحتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر اور اطہر حسین پیش ہوئے۔۔ڈاکٹرعاصم حسین کی 10 سے 27 مئی تک ملک سے باہرجانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ الزمات کی سیاست کرنا ایم کیو ایم کہ فطرت میں شامل ہے ۔ میڈیکل کالجز کی تحقیقات سے ایف آئی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔