سندھ ہائی کورٹ نے ٹیکس وصولی کے معاملے پر ایف بی آر کا نوٹس معطل کردیا

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ٹیکس وصولی کے معاملے پر ایف بی آر کا نوٹس معطل کرتے ہوئے 8 مئی تک ملتوی کردی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں ٹکیس وصولی کے معاملے پر ویمٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے ایف بی آر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نجی کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ویمٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شیخ محمد عرفان اور سید وقاص جعفری ایف بی آر نے 2کروڑ سے زائد ٹیکس وصولی کے نوٹس جاری کئے،،، وکیل صفائی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیس کمشنر اپیل انکم ٹیکس کے پاس زیر سماعت ہے،،جسکی وجہ سے ایف بی آر نے میرے موکلوں کو نوٹس جاری کئے،، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میرے موکلوں کو جمع شدہ رقم منتقل کرنے کا کہ رہا ہے،،، لہزا عدالت سے استدعا ہے ایف بی آر کا نوٹس معطل کیا جائے۔

۔۔۔۔عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹس کو معطل کیا جبکہ سیکرٹری کامرس ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی 8 مئی تک ملتوی کردی۔