لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں درجنوں افراد کی گمشدگی کے خلاف دائر متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔۔۔دوران سماعت کمرہ عدالت میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

۔لاپتہ شہری نور محمد کے اہل خانہ نے عدالت کو بتایا کہ انکے بیٹے کو 4 سال قبل لاپتہ کیا گیا، کئی سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک انکا سراغ نہیں ملا۔۔لاپتہ شہری کے والد کا مزید کہنا تھا کہ انکے بیٹے کی بازیابی کے لئے پولیس بھی ان سے تعاون نہیں کررہی ہے۔۔عدالت کے سامنے پولیس نے روایتی انداز میں رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

۔۔عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ اس رپورٹ میں کچھ نیا نہیں، آپ لوگ کاغزی کارروائی کے بجائے بندہ ڈھوندنے میں محنت کریں رو شاید اسے بازیاب کرالیں،، عدالت کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ انہیں لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کو بار بار تاریخیں دینا اچھا نہیں لگتا،، عدالت چاہتی ہے کہ درخواستوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے،،، لیکن پولیس محکمہ اپنا کام پورا کرئے گا تو ہی عدالت درخواستوں کو جلد نمٹائے گی۔

۔۔عدالت نے لاپتہ افراد کی کی بازیابی کے لئے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر اداروں کو موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔