کراچی، کے ایم سی کے ہسپتالوں کیلئے ادویات وغیرہ کی خریداری کیلئے 17کروڑ 70 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اجرا

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) حکومت سندھ نے بلدیہ عظمی کے 13بڑے ہسپتالوں کیلئے ادویات وغیرہ کی خریداری کیلئے 17کروڑ 70 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اجراکردیا ہے۔گرانٹ سے اسپتالوں کے لیے ادویات کی خریداری کے کنٹریکٹس کے مراحل 2 خصوصی ٹیموں کی مدد سے مکمل کرائے گئے ہیں۔کے ایم سی کے شعبہ صحت کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر بیربل گینانی کا کہنا ہے کہ ادویات کی خریداری کے آرڈرز جاری کیے جاچکے ہیں جس میں معیار کو اہمیت دی گئی ہے جبکہ کرپشن سے پاک معاہدے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر ڈائریکٹر میڈیکل و ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ مئیر کراچی وسیم اختر کی خصوصی دلچسپی سے بحریہ فانڈیشن کے ملک ریاض عباسی شہید اسپتال اور سوبھراج میٹرنٹی ہوم اسپتال کی لیبارٹریوں کی تزئین آوائیش کررہے ہیں جبکہ نئی مشینیں بھی نصب کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کو خوراک کی فراہمی نئے مالی سال سے شروع ہوجائے گی اس مقصد کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں 50 لاکھ روپے مختص کیے جار ہے ہیں۔ اسپتالوں کو ادویات خوراک اور دیگر اشیافراہم کرنے والے ٹھیکیداروں کے واجبات ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا بھی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے یہ بقایاجات کلیئر نہ کرنے پر پابندی بھی پابندی عائد ہے۔