دور جدید میں شعبہ صحافت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، کمشنر ساہیوال

جمعہ 4 مئی 2018 17:35

چیچہ وطنی۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادرقاضی نے کہا ہے کہ دور جدید میں شعبہ صحافت کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا عوام میں شعوراجاگر کرنے اور معاشرتی برائیوں و مسائل کی نشاندہی میں مثبت اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے یہ بات پریس کلب پاکپتن کے زیر اہتمام عالمی یوم صحافت اورمعروف صحافی سید مختارحمد بخاری کی چوتھی برسی کے موقع پر کہی،تقریب کا اہتمام جنرل سیکرٹری پریس کلب سید حسن عباس بخاری کی طرف سے کیاگیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن منصوراحمد ‘ڈائریکٹر انفارمیشن عقیل اشفاق ‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل اشفاق الرحمن اورمختلف سیاسی وسماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی،کمشنر نے کہاکہ شعبہ صحافت ریاست کا چوتھا اہم ستون اور معاشرے کی آنکھ اور مظلوموں کی آواز ہے ،انہوںنے کہاکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا مثبت صحافت کو فروغ دے کر معاشرتی مسائل کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں، حکومتی سطح پر اس شعبہ سے وابستہ افراد کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :