مظفرآباد میں بوندا باندی ،ہلکی ہوا جبکہ آسمانی بجلی گرنے کی آواز سے ایک خاتون جاں بحق

جمعہ 4 مئی 2018 18:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بوندا باندی ،ہلکی ہوا جبکہ آسمانی بجلی گرنے کی آواز سے ایک خاتون جاں بحق ! چہلہ بانڈی کی بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے 6گھنٹے بجلی بند رہی ، محکمہ برقیات کے عملے کی آنکھ 6گھنٹے بعد کھلی ‘ شہریوں کا شدید احتجاج ‘ ایکسئن برقیات ایسے کام چور عملے کو تبدیل کرکے کام کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث ایک طرف گرمی کا زور ٹو ٹ گیا جبکہ دوسری جانب ہوا کے باعث چہلہ بانڈی کی بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے چہلہ بانڈی کے مختلف علاقوں کی بجلی 6گھنٹے تک بند رہی ، بار بار کال کرنے کے بعد 6گھنٹے بعد لائن سوبیڈنٹ اور لائن مین کی آنکھ کھلی اور بجلی بحال ہوگئی جبکہ دوسری جانب کوٹلہ کے نواحی گائوں نلہ کلساں میں آسمانی بجلی کے کڑکنے سے دو بچوں کی ماں 45سالہ خاتون ذوجہ الطاف حسین شاہ جاں بحق ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیا ت کے مطابق آج موسم خشک رہے گاجبکہ دوسری جانب چہلہ بانڈی کی بجلی 6گھنٹے بعد بحال ہوئی ، اہلیان چہلہ بانڈی نے ایکسئن برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ عرصہ دراز سے ایک ہی اسٹیشن پر تعینات محکمہ برقیات کے اہلکاروں کو تبدیل کریں کیونکہ محکمہ برقیات کے اہلکار عوام کو سہولت دینے کیلئے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ، لائن سوبیڈنٹ جبکہ لائن مین کو 6گھنٹے تک کالز کرتے رہے اٴْس کے باوجود تاخیر سے بجلی بحال کی۔