Live Updates

نواز شریف اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے پہلے مجھے کیوں نکالا اور اب خلائی مخلوق کے تذکرے کر رہے ہیں، شفقت محمود

آئندہ الیکشن میں عوام زرداری اور شریف برادران کو رد کر کے عمران کے ساتھ نئے پاکستان کی شروعات کریں گے،نواز شریف کے جیسے جیسے اڈیالہ جیل جانے کے دن قریب آتے جا رہے ہیں ان کو خلائی مخلوق نظر آنا شروع ہو گئی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے پہلے مجھے کیوں نکالا اور اب خلائی مخلوق کے مذکرے کر رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں عوام زرداری اور شریف برادران کو رد کر کے عمران کے ساتھ نئے پاکستان کی شروعات کریں گے،از شریف کے جیسے جیسے اڈیالہ جیل جانے کے دن قریب آتے جا رہے ہیں ان کو خلائی مخلوق نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔

وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے پہلے مجھے کیوں نکالا اور اب خلائی مخلوق کے مذکرے کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے جیسے جیسے اڈیالہ جیل جانے کے دن قریب آتے جا رہے ہیں ان کو خلائی مخلوق نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تو ان کو دن میں تارے بھی نظر آئیں گی ۔ نواز شریف کو آرام کی شدیدضر ورت ہے، نواز شریف کو نظر آرہا ہے کہ انہوں نے عدالت میں اپنی صفائی میں کچھ پیش نہیں کیا اور ان کو سزا ہوگی ۔

خلائی مخلوق کوئی مریخ سے تو نہیں آئیجو نواز شریف کی دشمن بن گئی ہے۔ کل کو نواز شریف کہیں گے کہ سمندر کی مچھلیاں میرے خلاف سازش کر رہی ہیں۔ اب بھی وقت ہے نواز شریف اپنی غلطیاں مان لیں اور ان سے سبق سیکھیں۔ عمران خان کا لاہور کا جلسہ تاریخی تھا جس نے نئے پاکستان کی بنیاد ڈال دی ہے۔ انشا اللہ آئندہ الیکشن میں عوام زرداری اور شریف برادران کو رد کر کے عمران کے ساتھ نئے پاکستان کی شروعات کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات