سی آئی اے اقبال ٹائون کی کارروائی پانچ سال قبل ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار علی اورشہری عابد علی کو قتل کرنے والا مجرم فریاد علی گرفتار

جمعہ 4 مئی 2018 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سی آئی اے اقبال ٹائون نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ سال قبل ذوالفقار علی ہیڈ کنسٹیبل سٹی فاروق آباد کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے اور شہری عابد علی جو اپنے کسی مقدمہ میں پیشی پر جارہاتھا کو قتل کرنے والا ضلع شیخوپورہ کامجرم اشتہاری فریاد علی عرف فیروز کو گرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے ہمرائی ملزمان افضال علی اور عتیق الرحمان جو ابھی تک مجرمان اشتہاری ہیں سے ملکر تھڑا لگا کر ذوالفقار علی ہیڈ کنسٹیبل جو اپنی ڈیوٹی پر تھانہ سٹی فاروق آباد جا رہا تھا کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

جس کا مقدمہ نمبر 472/13مورخہ27.11.13جرم302/148/149ت پ تھانہ خانقااں ڈوگراں شیخوپورہ میں درج ہوا۔جس میں گرفتار نہ ہوا۔اسی طرح اس وقوعہ کے کچھ دیر بعد مجرم اشتہاری نے اپنے دیگر ساتھیوں اعجاز علی اور افضا ل علی مجرمان اشتہاریوں کے ساتھ ملکر عابد علی نامی شخص کو جو کہ اپنے مقدمے کے سلسلے میں پیشی پر جا رہا تھا کو شیرو کی کے مقام پر گھات لگاکر اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس کا مقدمہ نمبر 473/13 مورخہ27.11.13 جرم302/148/149ت پ تھانہ خانقااں ڈوگراںشیخوپورہ میں درج رجسٹر ہوا۔ مجرم اشتہاری کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کیا گیاجس پر سی سی پی او لاہور نے ریڈنگ پارٹی کے افسران و ملازمان کو ان کی احسن کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔