پشاور، مختلف تھانہ جات کی حدود میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

جمعہ 4 مئی 2018 20:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سی سی پی اوقاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں ایس پی رورل شفیع اللہ خان اور ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی زیر قیادت رورل اور کینٹ ڈویژنز میں پشاور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے۔ آپریشنز میں آر آر ایف ٹیم، سنیفر ڈاگ،لوکل پولیس ،بی ڈی یو اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ اورمشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے جبکہ مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ بندیا ں بھی کی گئی چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے دوران تھانہ ناصر باغ کے حدود ریگی للمہ اور تھانہ پشتہ خرہ کے حدود ولی آباد میں 2 درجن سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف ،دو عدد بندوق،9 عدد پستول،سینکڑوں کی تعداد میں کارتوسجبکہ900گرام چرس اور5 بوتل شراب بھی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :