
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحان2017کے نتائج کا اعلان کردیا
جمعہ 4 مئی 2018 20:38
(جاری ہے)
کے ایم یو کے شعبہ امتحانت کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق خیبر میڈیکل کالج پشاور کی289 طلبہ و طالبات میں283 نے کامیابی حاصل کی جبکہ اسکا نتیجہ98فیصدرہا، ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی236 طلبا و طالبات میں215نے کامیابی حاصل کی اور اس کانتیجہ 91فیصد رہا، گومل میڈیکل کا لج ڈیرہ اسماعیل خان کی90طلباء وطالبات مذکورہ امتحان میں شریک ہوئے جن میں78کامیاب قرار پائے اوراس کے نتیجے کی شرح87فیصد رہی ۔
امتحان میںخیبر گرلز میڈیکل کالج پشاورکی 74 طالبات شریک ہوئیں جو تمام کامیاب قرار پائیں اور اس کا نتیجہ100فیصد رہا۔سیدو میڈیکل کالج سوات کی100طلباء وطالبات میں سی95نے امتحان میں کامیابی حاصل کی اور اس کانتیجہ95فیصد رہا۔کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ کی104میں سی99 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے اور اس کا نتیجہ95فیصد رہا۔بنوں میڈیکل کالج بنوں کی95میں سی86 طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی اور اس کانتیجہ91فیصد رہا۔ وومن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے کل106میں سی88طلباء وطالبات کامیاب ہوئے اور اس کانتیجہ83فیصد رہا۔جناح میڈیکل کالج پشاور کے امتحان میں کل شریک 81 طلباء وطالبات میں66کامیاب قرار پائے اس طرح کالج کانتیجہ81فیصد رہا،امتحانی نتائج کے مطابق باچا خان میڈیکل کالج مردان کی55طلباء وطالبات میں53کامیاب ہوئے ہیں اور اس کا نتیجہ 96فیصد رہا ہے،رحمان میڈیکل کالج کے 100طلباء وطالبات میں 92کامیاب ہوئے ہیں اور اس طرح اس کے نتیجے کی شرح 92فیصد رہی ہے،مذکورہ امتحان میں پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے 115طلباء وطالبات شریک ہوئے تھے جن میں96نے کامیابی حاصل کی ہے اور اس کا مجموعی نتیجہ83فیصد آیا ہیجبکہ ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی84میں سی56 طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور اس کی کامیابی کی شرح 67فیصد رہی۔دریں اثناء خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرارشد جاویدنے کامیاب طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ نوجوان ڈاکٹرز قوم کا سرمایہ افتخار ہیں ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان ڈاکٹرز اپنے والدین ، اساتذہ اور قوم کی توقعات پر پوار اترنے کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں گے۔انہوں نے امتحانی نتائج کی ریکارڈ مدت میں تیاری اور امتحانی نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے میں یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کرنل(ر)ڈاکٹر محمدبختیار خان، ان کی ٹیم اور ممتحمین کے کردار اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی وہ طبی تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر اپنی محنت مستقبل میں بھی اسی جوش اور جذبے سے جاری رکھیں گے اورمیرٹ اورشفافیت کے کلچر کو فروغ دینے میں کسی مصلحت اور دبائو کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
میڈیکل کیمپس کے ذریعے اب تک ہزاروں سیلاب زدگان کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
-
گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا
-
دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں شدید متاثر
-
بیرسٹر مرتضی وہاب کا یو سی چیئرمین محمد سلمان خان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ
-
میں خاموش رہتا تھا، اب نہیں رہوں گا، انکو بے نقاب کروں گا، سخت لفظ استعمال کروں گا: مرتضی وہاب
-
جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے، یہ نظام انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کا وعدہ ہے،شازیہ مری
-
پنجاب حکومت نے سیلابی صورتحال میں بروقت ہنگامی اقدامات سے لاکھوں قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا،عظمی بخاری
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کانفرنس 2025 کا انعقاد
-
امیر بالاج قتل کیس میں عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں23ستمبر تک توسیع
-
حمزہ شہبازکا45 دہشتگرد وںکوجہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شہید میجر عدنان اسلم کے والدین سے تعزیت کی
-
وزیراعلیٰ کے پوٹھو ہارزرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کسانوں کی خوشحالی کے لیے بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا، محکمہ زراعت پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.