آٹھ مئی کو عالمی یوم تھیلسیمیا کے حوالہ سے سابقہ ایمر جنسی ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میں منعقدہ آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد ہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 22:14

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ سیف لائف کے زیر اہتمام آٹھ مئی کو عالمی یوم تھیلسیمیا کے حوالہ سے سابقہ ایمر جنسی ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میں منعقدہ آگاہی سیمینار اور واک کے مہمان خصوصی ہونگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری تقریب کے مہمان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ چیئرمین سیف لائف تھیلسیمیا سنٹر تنویر احمد سلہری کے مطابق مہمان تھیلسیمیا کے مریضوں میں خصوصی تحائف تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر مریضوں میں بلڈ ٹرانسفیوژن بھی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :