کوئٹہ، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

پولیس نے نقدی اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا

جمعہ 4 مئی 2018 22:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) حب پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے نقدی اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کھیتران کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ حیدر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 ہزار روپے دو موبائل فون اور دو بیٹریاں قبضے میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :