گگو منڈی،بے قابو کار نے دو موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا ،خا تون جاں بحق 4افراد شدید زخمی

جمعہ 4 مئی 2018 23:17

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) بے قابو کار نے دو موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا ۔خا تون جاں بحق 4افراد شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح 10بجے ملتان روڈ پر اڈا طفیل آ باد کے قریب بے قابو کار نمبری 8685.FDXنے سامنے سے آ نے والے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکڑ مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار مسماة تنویر اختر جاں بحق ہو گئی اور اس کا بیٹا خالد محبوب سکنہ چک نمبر 185۔

ای۔

(جاری ہے)

بی کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور سر میں شدید چوٹیں آ ئیں جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے ۔جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار محمد افضل ولد رمضان سکنہ لودھراں کار ڈرائیور زاہد سکنہ موضع حاجی شیر اور اس کا ساتھی عابد حسین سکنہ عارف والہ بھی زخمی ہو گئے ۔پٹرولنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو مقامی سول ہسپتال منتقل کر دیا اور کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا