فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے پچھلے سال سب سے زیادہ منافع کمایا
آئندہ سال حج پروازوں کی تعداد بڑھانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،تسنیم اختر
منگل 12 مئی 2026 11:54
(جاری ہے)
ائیر پورٹ پر ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیوں کے عملے کے رویہ کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ ان کیلئے تربیتی پروگرام شروع کئے جا ئیں گے۔انہوں نے صدر چیمبر فاروق یوسف شیخ سے کہا کہ وہ فیصل آباد اور ارد گرد کے علاقوں سے فضائی سفر کرنے والوں کی فہرست شیئر کریں تاکہ مکمل اعداد وشمار کے ساتھ مزید مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروس شروع کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا سکے۔
انہوں نے 2023 کی ایک رپورٹ کا ذکر کیا اور بتایا کہ فیصل آباد سے بڑی تعداد میں لوگ فضائی سفر کرتے ہیں لیکن اِن میں سے ایک بڑی تعداد اب بھی فیصل آباد کی بجائے لاہور اور دوسرے شہروں سے سفر کرنے پر مجبور ہے۔اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے فیصل آباد سے حج پروازیں اور گرین ائیر پورٹ کے قابل عمل ہونے کی سٹڈی شروع کرانے پر تسنیم اختر جمیل کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے چیمبر کے مطالبے پرفوری طور پر فیصل آباد سے براہ راست حج پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے وہ ان کے بھی ممنون ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چیمبر نے اپنے گرو پ لیڈران اور سابق صدور کی قیادت میں فیصل آباد سے زیادہ سے زیادہ فضائی پروازیں شروع کرنے کیلئے مسلسل جدوجہد کی جس کی وجہ سے اس وقت 20ڈومیسٹک اور 68بین الاقوامی پروازیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے فلائی جناح کا ذکر کیا اور کہا کہ ہم نے اس ائیر لائن کو پیشکش کی کہ اگر 2ماہ میں انہیں مالی نقصان ہو تو چیمبر ان کا نقصان پورا کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ اس وقت فلائی جناح فیصل آباد سے کراچی کیلئے ہفتہ وار 7پروازیں چلا رہی ہے جبکہ فلائی دوبئی بھی بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10اپریل سے پی آئی اے کراچی کیلئے دو پروازیں شروع کر رہی ہے جبکہ اس سے قبل فیصل آباد سے کراچی کیلئے روزانہ 2پروازیں چلتی تھیں۔ سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری میاں محمد ادریس نے فیصل آباد ائیر پورٹ کی چیف آپریٹنگ آفیسر تسنیم اخترجمیل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پی آئی اے کو بھی نجکاری کے بعد اس شہر کے فضائی پوٹینشل سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے معاشی ترقی کیلئے اہم شہروں میں رابطوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اگر بڑے جہاز نہیں تو چھوٹے جہاز ہی فیصل آباد اور کراچی کے درمیان چلنے چاہئیں۔ انہوں نے مقامی ٹریول ایجنٹوں پر زور دیا کہ اپنے کلائنٹس کو فیصل آباد سے سفر کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے بعد قطر اور گلف ائیر لائنز نے اپنے آپریشن بند کر دیے تھے جبکہ ان کو دوبارہ یہاں سے فضائی سروس شروع کرنے پرراضی کرنا چاہیے۔پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر شاہد حسین نے کہا کہ قومی ائیر لائن سے چیمبر کی توقعات بہت زیادہ ہیں اور یہ شہر بجا طور پر اِس کا حقدار بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے فضائی مسافروں کی بڑی تعداد دوسرے شہروں سے سفر کرتی ہے اِن اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لاہور کے بعد فیصل آباد کا نمبر آتا ہے۔ لیکن اِن میں 50فیصد سے بھی کم لوگ یہاں سے سفر نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کو ٹریول ایجنٹس کو اعتماد میں لیکر انہیں ترغیب دینی چاہیے کہ وہ اپنے کمرشل کلائنٹس کو بھی فیصل آباد سے سفر کرائیں۔مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے پچھلے سال سب سے زیادہ منافع کمایا
-
وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کے لکی ڈرا میں آخری بارتوسیع
-
پاکستان برکس میں شمولیت کا خواہاں ہے، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی
-
ٰگلگت بلتستان انتخابات 2026، پاکستان تحریک انصاف نے 24 حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا
-
گوادر پورٹ پر درآمدی ، برآمدی کارگو کیلئے 30 روزہ مفت اسٹوریج سہولت کا اعلان
-
گورنر خیبرپختونخوا سے جامعہ فیض القرآن والسنتہ پشاور کے مہتمم پیر مولانا محمد ابوبکر صدیق کی ملاقات
-
وفاقی اور بلوچستان کی حکومتیں ریکوڈک منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، علی پرویز ملک
-
پاور سیکٹر اصلاحات میں عوامی آگاہی اور میڈیا کا کردار اہم ہے،وفاقی وزیر اویس خان لغاری
-
سردار ایاز صادق کی معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر مسلح افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد
-
معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر شاندار جشنِ فتح، قوم متحد ہوکر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کردار ادا کرے، ڈاکٹر عشرت العباد خان
-
سیکورٹی اداروں كی بروقت کارروائی،ایک کم عمرلڑکی کوبی ایل اے كے دہشت گردوں کے چنگل سے بازیاب کرالیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق کونسلرمسز نسیم اختر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.