Live Updates

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں دیئے جانے والے بیان پر معذرت کرنے سےانکار کر دیا

سوری کا پہلا حرف "ایس" بھی نہیں کہوں گا لیکن اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں ، رانا ثنا اللہ کا پنجاب اسمبلی میں بیان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 4 مئی 2018 22:14

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں دیئے جانے والے بیان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04مئی 2018ء ) :رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں دیئے جانے والے بیان پر معذرت کرنے سےانکار کر دیا۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی میں بیان میں کہا کہ سوری کا پہلا حرف "ایس" بھی نہیں کہوں گا لیکن اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تواپوزیشن کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ رانا ثنا نے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے بارے میں جو ہتک آمیز بیان دیا تھا اس پر معذرت کریں مگر صوبائی وزیر قانون نے ایسے کرنے سے انکار کر دیا۔

صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں لفظ سوری کا پہلا حرف ایس بھی نہیں بولوں گا تا ہم میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں ۔اس انداز پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کی معذرت قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اس صورت میں رانا ثنا اللہ کی معافی قابل قبول نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔یا درہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان والے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ ن کہا تھا کہ مینار پاکستان جلسے میں شریک خواتین کے ٹھمکے بتا رہے تھے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔وہ کوئی گھریلو خواتین نہیں تھیں۔ جس کے بعد ہر طرف سے رانا ثنا االلہ کے بیہودہ بیان کی مذمت کی گئی تھی۔بعد ازاں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی رانا ثنا اللہ کےبیان پر معافی مانگی تھی تا ہم اپوزیشن کا اصرار تھا کہ وزیر قانون خود معذرت کریں ورنہ پنجاب اسمبلی کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے اور اس حوالے سے شدید احتجاج بھی کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات