کامرس نیوز *

سی پیک سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی ،خادم حسین قصوری

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) سی پیک کے عظیم منصوبے نے معاشی و اقتصادی ترقی کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور خطے کے دیگر ممالک بھی سی پیک سے مستفید ہوں گے۔ہفتہ کو سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خادم حسین قصوری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں‘حکومت جس نداز سے عوامی خدمت اورمعاشی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیراہے وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دیانتدار اور باوقارلیڈرہیں قوم اورپارٹی ورکرزان کی صدارت میں بھی مطمئن ہیں اور عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی اکثریت حاصل کرکے انشاء اللہ آئندہ دوبارہ حکومت بناکر عوام کی خدمت کا سفرجاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکو مت خدمت خلق کے مشن کو ایمانداری سے جاری رکھے ہوئے ہیں ،،نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کررہی ہے۔