علی سوجل کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی سے طلبہ وطالبات کی تدریس بری طرح متاثر ہور ہی ہے ‘ افسر خان سدوزئی

ہفتہ 5 مئی 2018 17:40

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) وادی جبوتہ علی سوجل سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما ماہر تعلیم سردار محمد افسر خان سدوزئی نے کہا ہے کہ وادی جبوتہ علی سوجل کے اکثر تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی ہے ۔ جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات کی تدریس بری طرح متاثر ہور ہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ بوائز ہائیر سکینڈری سکول علی سوجل میں پرنسپل سمیت ماہرمضمون ریاضی ، تین سنیئر مدرسین (آرٹس)ایک سنیئر مدرس سائنس ایک پرائمری مدرس اور ڈی پی کی آسامیاں خالی ہیں ۔

(جاری ہے)

وادی جبوتہ کے دیگر تعلیمی اداروں کی صورت حال بھی اس سے مختلف نہیں ہے آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت تعلیمی بہتری کیلئے اقدامات کی دعوے دار ہے لیکن دوسری طرف تعلیمی اداروں میں سٹاف پورا نہیں ہے جو افسوس ناک ہے انہوں نے این ٹی ایس کے نفاذ کو حکومت کا عظیم کارنامہ قرار د یتے ہوئے وزر اعظم آزادکشمیر ، وزیر تعلیم آزادکشمیر ، سیکرٹری تعلیم ، ڈائریکٹر تعلیم اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ بوائز ہائیرسکینڈری سکول علی سوجل سمیت وادی جبوتہ کے تمام تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی پوری کی جائے

متعلقہ عنوان :