Live Updates

بلاول اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو اندازہ ہوگیا ہوگا بلوچستان کی عوام انہیں بالکل مسترد کرچکی ہے، بابر یوسفزئی

بلوچستان کی عوام ان کی کرپشن اور سابقہ حکومت کے مظالم کو ابھی تک نہیں بھولی جس طرح پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی عوام کا مذاق آڑایا تھا آج کے جلسے میں بلوچستان کی عوام نے پیپلز پارٹی اور بلاول سے اپنا بدلہ لے لیا ، صوبائی رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 5 مئی 2018 20:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے پیپلز پارٹی کے ناکام جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلاول اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ بلوچستان کی عوام انہیں بالکل مسترد کرچکی ہے بلاول بھٹو زرداری کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ بلوچستان کی عوام ان کی کرپشن اور سابقہ حکومت کے مظالم کو ابھی تک نہیں بھولی جس طرح پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی عوام کا مذاق آڑایا تھا آج بلوچستان کی عوام نے پیپلز پارٹی اور بلاول سے اپنا بدلہ لے لیا بلوچستان کی عوام سے زیادتیوں اور بلوچستان کی عوام کے حقوق پامال کرنے والے آج کس منہ سے بلوچستان کی عوام کو سبز باغ دکھا ر رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ سالہ اقتدار میں رہ کر بھی بلاول کی والدہ کے قاتلوں کا نہ پتہ چلا سکی نہ انہیں گرفتار کرسکی ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام کی امیدیں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے وابستہ ہیں بلوچستان کی عوام کو اب کسی خوشنما نعروں سے نہیں ورغلایا جاسکتا آج کا جلسہ پیپلز پارٹی کے لئے نوشہ دیوار ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات