وزیر جنگلات سردار میر اکبر نے ویمن یونیورسٹی کیلئے 21سو کنال اراضی منظور کروا کر اہل باغ کے عوام پر احسان اعظیم کیا ہے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ومعروف قانون دان چوہدری ساجد حمید ایڈووکیٹ کا کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 5 مئی 2018 21:25

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ومعروف قانون دان چوہدری ساجد حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے ویمن یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے 21سو کنال اراضی سے زائد زمین منظور کروا کر اہل باغ کے عوام پر احسان اعظیم کیا ہے یہ مسلم لیگ ن اور سردار میر اکبر خان کا تاریخی کارنامہ ہے اس میں سردار میر اکبر خان اور مشتاق منہاس کی انتھک کوششوں کاوشوں سے بڑا اہم مسئلہ حل ہو گیا ہے اور تعمیروترقی بھی ضلع باغ میں مثالی ہو رہی ہے جس کا سہرا ان دونوں شخصیات کو ہی جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے سردار جاوید ،چوہدری لیاقت علی خان،سردار مقصود،سردار شفقت اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم سردار میر اکبر خان کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بسوٹی تا شیر کیمپ 8کلو میٹر پختہ سڑک کی منظور کروا کر کے اس کا ٹینڈر بھی کروا دیا اس کے ساتھ سابقہ دو کلو میٹر جو منظور شدہ پنیالی تا بسوٹی کاکام تیزی سے مکمل کرنے کی محکمہ کو ہدایت کی کہ اس روڈ کو اپنی معیاد کے اندر مکمل کیا جائے اس حوالے سے ہم وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے زاتی دلچسپی لیتے ہوئے اہلیان باغ کی شاندار انداز میں نمائندگی کا حق ادا کیا ہے خصوصا بسوٹی کی روڈ کے حوالے سے جو احکامات جاری کیے ہیں اس سے ہمارا 50سالہ مطالبہ پورا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے من گھڑت بیانات دیتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں وہ لوگ مسلم لیگ ن سے خائف ہو کر مد گھڑت بیان بازی کرتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ان لوگوں کو مسلم لیگ ن کی تعمیروترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔