Live Updates

مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے لیاقت آبادفلائی اوور پر کل تاریخی جلسہ عام کا اعلان

ہفتہ 5 مئی 2018 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کل اتوار کو لیاقت آبادفلائی اوور پر تاریخی جلسہ عام ہوگا جس میں وہ اہم اعلانات کریں گے،جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگانے والے سوچ لیں کراچی کے عوام اب انھیں جزبات سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کی شام کو لیاقت آباد 10نمبر، ڈاکخانہ اور دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا ، انھوں نے اتوار کے جلسہ عام کے حوالے سے عوام میں ہینڈ بل تقسیم کئے استقبالیہ کیمپوں کا دورہ کیا اور وہ عوام میں گھل مل گئے، آفاق احمد نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ وہ مہاجر عوام کو نہیں مانتے آج وہ کس منہ سے کراچی میں سیاست کر رہے ہیں،جاگ مہاجر جاگ کے نعرے لگانے والے بھی ایک بار سوچ لیں اب کراچی کے عوام جزبات سے کھیلنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

جو لوگ مہاجر کے نام پر اپنا سب کچھ لٹا دیا کرتے تھے ان سے ان کا حق چھینا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے لیاقت آباد میں جلسے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور بہت بڑا جلسہ کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ جیل سے رہائی کے بعد میں اپنے والد کی قبر پر فاتحہ پڑھنے فورا یہاں آیا تھا۔اور شہداقبرستان بھی گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ مہاجر عوام کو متحد کرنے کی ضرورت ہے اور ردعمل کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات