چوبیس گھنٹے میں 14کشمیری شہید کر دیے گئے‘ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،پروفیسر حافظ محمد سعید

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت 10بے گناہ کشمیریوں کو شہید کئے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 14کشمیری شہید کر دیے گئے‘ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت سرکار کشمیرمیں پرامن احتجاج کرنیو الوں پر اندھا دھند گولیاں برسا رہی ہے اور سڑکوں پر نکلنے والے بے گناہ کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ کشمیری مسلمان پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو بھی بھارتی دہشت گردی پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی قتل و غارت گری کے ذریعہ مودی سرکار ان کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔