تجارت پیشہ پیغمبری ہے ‘تاجر کو چاہیے کہ وہ مناسب فائدہ کے ساتھ تجارت کرے ‘آزادکشمیر میں چھوٹی چھوٹی صنعتوں کا قیام اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے حکومت سمال انڈسٹری کے ذریعے بلا سود قرضوں کا اجراء کرے

مظفرآباد کے معروف بزرگ تاجر حاجی محمد اسلم خان کی میڈیا اور تاجروں سے گفتگو

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) دارالحکومت مظفرآباد کے معروف بزرگ تاجر حاجی محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ تجارت پیشہ پیغمبری ہے ۔تاجر کو چاہئیے کہ وہ مناسب فائدہ کے ساتھ تجارت کرے ۔آزادکشمیر میں چھوٹی چھوٹی صنعتوں کا قیام اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے حکومت سمال انڈسٹری کے ذریعے بلا سود قرضوں کا اجراء کرے ہر کسی کو سرکاری ملازمت نہیں دی جا سکتی ہے ۔

مدینہ مارکیٹ میں 3ڈالر بیروزگاری کے خاتمہ اور غریب متوسط طبقہ کیلئے مفید آغاز ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ مارکیٹ میں 3ڈالر شاپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر عبدالرزاق خان ،گوہر الرحمان زرگر،مرزا رحیم بیگ،بشارت مغل ،ملک معید ،چوہدری انور علی ،پرنس فرح ،عارف لون ،اعجاز زرگر،شہزاد اعوان ،حسن رزاق خان ،سردار اشفاق خان ،اصغر نثار میر،عابد احمد ،منظور حسین ،حسنین کیانی ،خواجہ نعمان عزیز،فیصل رشید اعوان ،راحیل بٹ سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی محمد اسلم خان نے کہا کہ زلزلہ کے بعد تاجروں نے اجڑے مظفرآباد کو آباد کیا ۔مگر تاجروں کی کسی نے بھی مدد نہیں کی ۔تاجر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :