قاضی احمد میں تیز رفتار بس الٹ گئی،2 افراد جاں بحق،15 زخمی

پیر 7 مئی 2018 14:13

قاضی احمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) قاضی احمد کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے 5زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والے مسافر بس قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی،جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قاضی احمد اسپتال منتقل کیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق زخمیوں میں 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق مرنے و الوں میں سکھر کا رہائشی محمد یوسف سولنگی اورگمبٹ کا رہائشی رب نواز شامل ہیں۔