’’پاکستان میں بین الاقوامی ثالثی : ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد
پاکستان میں ریاست اور عدلیہ دونوں کو قوانین میں اصلاحات اور جدید قوانین بنانے کیلئے متحرک طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے‘ صدر آل پاکستان بزنس فورم
پیر 7 مئی 2018 19:07
(جاری ہے)
آل پاکستان بزنس فورم (اے پی بی ایف) کے صدر ابراہیم حسین اور پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس و انڈسٹری (پی سی جی سی سی آئی) کے صدر ایس ایم نوید نے کانفرنس سے خطاب کیا۔
کانفرنس سی آئی آئی سی اے کی تیسری، یو این سی آئی ٹی آر اے ایل، ریجنل سینٹر برائے ایشیاء اور پیسیفک کی چھٹی اور غیر ملکی ثالثی ایوارڈ کے نفاذ کیلئے نیویارک کنونشن کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔ چین، اٹلی، برطانیہ، قطر، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے مقررین نے کانفرنس میں شرکت کی اور پاکستان کے کچھ بین الاقوامی ثالثی کے معاملات، توانائی و تعمیراتی شعبوں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) فریم ورک کے تحت تنازعات کے حل کیلئے میکنزم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان کے لیگل فریم ورک کے تجزیہ اور مباحثہ کیلئے ایک فورم فراہم کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم حسین نے کہا کہ اے پی بی ایف پاکستان میں ایک بڑا ادارہ ہے جو سفارتکاروں اور پاکستان میں کام کرنے والے تجارتی اتاشیوں سے رابطہ رکھتا ہے۔ دیگر چیلنجز کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ایک بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ریاست اور عدلیہ دونوں کو قوانین میں اصلاحات اور جدید قوانین بنانے کیلئے متحرک طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہمیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اعتماد کی تعمیر کے اقدامات کو موثر طور پر آگے بڑھانا ہوگا اور یہ کہ ہمارا نظام بروقت، تیز انصاف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے سرمایہ کاروں کو اعتماد فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انٹیلکچوئل پراپرٹی کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے جو آئندہ سالوں میں ایک بڑا مسئلہ بننے جا رہے ہیں۔ اگر ہم پاکستان کو ترقی دینا چاہتے ہیں تو ان مسائل کو ابھی حل کرنا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.