سرکاری و نیم سرکاری محکمے و ادارے رمضان المبارک سے قبل اپنی ادائیگیاں/ لیپس ہونے والے جملہ بلات اکائونٹس آفس میرپورمیں بروقت جمع کروائیں ‘ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکونٹس آفیسرمیرپور

پیر 7 مئی 2018 19:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکونٹس آفیسرمیرپورمختار علی بٹ نے کہاہے کہ محکمہ حسابات کی طرف سے چوتھی سہ ماہی کا بجٹ ریلیز ہوچکاہے ، تمام ایسے سرکاری ونیم سرکاری محکمہ/ادارہ جات جن کے ترقیاتی وغیرترقیاتی میزانیہ کے خلاف ادائیگیاں مالی سال 2017-018 سے ہونی ہیں کوہدایت کی جاتی ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے باعث وہ اپنی ادائیگیاں/ لیپس ہونے والے جملہ بلات اکائونٹس آفس میرپورمیں بروقت جمع کروائیں تاکہ رمضان المبارک سے قبل ان کی ادائیگیاں کی جاسکیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈی ڈی او حضرات اورمتعلقہ محکموں کے اکائونٹنٹ ضلعی دفترحسابات کی طرف سے جاری ہونی والی ہدایات پرعملدرآمد کویقینی بنائیں تاکہ رمضان المبارک سے قبل جملہ ادائیگیاں تحت قواعد آڈٹ عمل میں لائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :