تجوید القرآن ٹرسٹ ضلع باغ کے زیر اہتمام قرآن وسنت کی اشاعت میں مصروف قراء کرام بروقت تنخوائوں کی ادائیگی نہ ہونے کیخلاف سراپا احتجاج

منگل 8 مئی 2018 19:01

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) تجوید القرآن ٹرسٹ ضلع باغ کے زیر اہتمام قرآن وسنت کی اشاعت میں مصروف قراء حضرات کو بروقت تنخوائوں کی ادائیگی نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قراء حضرات نے صدر وزیر اعظم ،وزیر اوقاف اور چیف جسٹس آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زاتی دلچسپی لے کر قراء حضرت میں پائی جانے والی تشویش کا ازالہ کریں طویل عرصہ سے قراء حضرت صرف چھ ہزار روپے ماہانہ پر قران وسنت کی تعلیمات کی اشاعت احسن انداز سے سرانجام دینے کے باوجود ان کی تنخوائوں میں حکومت آزاد کشمیر نے تنخوائوں میں اضافہ نہ کر کے قراء حضرات کو گوناگوں مشکلات میں مبتلا کر دیا جس کی وجہ سے معاشرہ میں ان کا زندہ رہنا محال ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ تجوید القرآن ٹرسٹ قاری عبدالروف،صدر قاری شفیق،قاری عبدالواحد،قاری بشیر،قاری نذاکت،مولانا بدیع لزمان ،قاری جلیل،قاری شبیر اور دیگر احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صدر آزاد کشمیر جو تجوید القرآن ٹرسٹ کے چیئرمین بھی ہیں سے اپیل کی ہے کہ قراء کے مسائل فوری حل کرنے کے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :