محمدنوازشریف کی سروسز ہسپتال آ مد، وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت ، جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

منگل 8 مئی 2018 20:22

محمدنوازشریف کی سروسز ہسپتال آ مد، وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت ..
لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے منگل کے روز سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی عیادت کی،اس موقع پر لیگی رہنما انجینئر امیر مقام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کی صحت کے متعلق تفصیلات حاصل کیں، ڈاکٹرز نے احسن اقبال کی صحت کے متعلق سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے نے بھی محمد نواز شریف سے ملاقات کی،محمد نواز شریف نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،بعد ازاں سابق وزیراعظم نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تحریک پاکستان کے کارکن لیگی رہنما احمد سعید کرمانی کی بھی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔