Live Updates

تحصیل ٹل میں عوامی نیشنل پارٹی کاجشن پختونخواہ ریلی اور تقریب کا انعقاد

منگل 8 مئی 2018 22:37

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ہنگو کے تحصیل ٹل میں عوامی نیشنل پارٹی کاجشن پختونخواہ ریلی اور پر وقار تقریب کا انعقادکیاگیا۔سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پیر حیدر علی شاہ، ضلعی جنرل سیکٹری سید ابن علی، ڈسٹرکٹ ممبر سید جلیل میاں،سمیت ٹل سے سروزئی تک ریلی میں سینکڑوں موٹرسائیکل،چھوٹی و بڑی گاڑیوں میں کثیر تعدادمیں ورکرز اور علاقہ مشران نے بھی شرکت کی۔

ریلی کی قیادت ضلعی صدرو سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پیر حیدر علی شاہ کررہے تھے۔سروزئی کے مقام پر یوتھ اور پی ایس ایف نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔ریلی کے بعدحجرہ ملک اصغر ناظم میں عوامی اجتماع سے سابقہ ایم این اے پیرحیدر علی شاہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم کو پہچان دینے والی جماعت نے ہمیشہ اپنے حقوق کیلئے وفاق سے جنگ لڑی ہے اور پچھلے حکومت میں صوبے کے نام سمیت صوبائی خودمختاری اور گیس رائلٹی کی مد میں ضلع ہنگو کو اربوں روپے سالانہ فنڈ سے مستفیدکیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018عام انتخابات میں جیت کر تحصیل ٹل سمیت ضلع بھر کے بجلی صارفین پر تمام اوور بلنگ گیس رائلٹی سے جمع کرائیں گے۔پیرحیدر علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم نے کسی بھی لیڈر کو غلط نام سے نہیں پکارا۔عمران خان پر یہودی کا لیبل اسلام کے ٹھیکداروں نے لگایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن بحالی کیلئے اے این پی نے کافی نقصان اٹھایا ہے لیکن کسی کے سامنے سر نہیں جکایا۔تقریب کے آخر میں درجنوں نوجوانوں نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات