فیصل آباد ، ساہیانوالہ انٹر چینج موٹروے پر بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث چار افراد و موت کی وادی میں چلے گئے

بدھ 9 مئی 2018 16:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ساہیانوالہ انٹر چینج موٹروے پر بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث چار افراد و موت کی وادی میں چلے گئے مرنے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ‘آٹھ افراد زخموں سے چور چور ہو کرہسپتال پہنچ گئے ‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ میں ساہیانوالہ انٹر چینج کے قریب شالیمار کمپنی کی بس نمبری 066بی ایس اے ملتان سے راولپنڈی جاتے ہوئے بے قابو ہو کرسیمنٹ کے گارڈر سے لوڈ ٹرالر نمبری بی ایل کے 221سے جا ٹکرائی زخمی مسافروں اور عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور کو اونگھ آنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں مرنیوالوں میں گاڑی ڈرائیور اور بس کا ہیلپر منڈی شاہ جیونہ کا رہائشی تیس سالہ اورنگزیب ولداللہ بخش ‘ملتان شجاع آباد کے رہائشی مسافروں میں صابر ولد رب نواز ‘ناذر عباس ولدغلام حسین شامل ہیں ‘تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے بتایا کہ دونوں ڈرائیور ز فرار ہو چکے ہیں جبکہ حادثہ کے نتیجہ میں گیارہ افراد زخمی ہوئے ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے تین افراد کو طبی امداد دیکر ڈسچارج کردیا جبکہ شدید زخمی ہونیوالے آٹھ افراد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا ‘ملتان شجاع آباد کا رہائشی چھبیس سالہ محمد قاسم ولد منظور‘کبیر والا کا رہائشی علی رضا ولد خضر حیات ‘شہباز ولد منظور ‘ملتان کارہائشی محمد حسنین ولدحسین ‘طاہر ولد محمد حسین ‘مدثر ولد خادم ‘عبدالعزیز ولد محمد شکور‘محمد سفیان ولد محمد افضل ‘مبشر ولد خادم زخمی ہونیوالوں میں شامل ہیں جنہیں الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔