پیپلزپارٹی برطانیہ کے نائب صدر ساجد علی قریشی اور خان ساجد محمود کی قیوم مغل کی والدہ کی وفات پر گھر جا کر فاتحہ خوانی

بدھ 9 مئی 2018 17:06

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پیپلزپارٹی برطانیہ کے نائب صدر ساجد علی قریشی اور ویسٹ یاوکشائرکے نائب صدر خان ساجد محمود نے برمنگم کی سماجی شخصیت قیوم مغل کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ساجد علی قریشی نے کہا کہ والدین سایہ دار شجر کی مانند ہوتے ہیں اور نبی کریم ؐ کا فرمان ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔والدین کی خدمت اور ان کی اطاعت بھی ہر مسلمان پر فرض ہے۔الله تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور سوگوار خاندان کو صبر وجمیل عطاء کرے۔

متعلقہ عنوان :