جنوبی محاذ والوں کا اقتدار کے علاوہ اور کوئی محاذ نہیں ،اپنی اصل منزل ’’شمالی چھائوی ‘‘ پہنچ گئے‘پیپلز پارٹی پنجاب

ابھی ابھی جنوبی محاذ والے ’’مشرقی محاذ‘‘پر نواز شریف کے ساتھ تھے، مشرقی محاذ سے قبل ’’مغربی محاذ ‘‘ پر خدمات انجام دے رہے تھے صوبوں اور پسے ہوئے طبقات کو خودمختاری اور حقوق ہمیشہ پیپلز پارٹی نے دیئے اور دی گی‘پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور کا تبصرہ

بدھ 9 مئی 2018 19:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ جنوبی محاذ والوں کا اقتدار کے علاوہ اور کوئی محاذ نہیں ،اپنی اصل منزل ’’شمالی چھائوی ‘‘ پہنچ گئے ،صوبوں اور پسے ہوئے طبقات کو خودمختاری اور حقوق ہمیشہ پیپلز پارٹی نے دیئے اور دی گی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کئے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے جنوبی پنجاب محاذ کے تحریک انصاف میں انضام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی محاذ والے اپنی اصل منزل ’’شمالی چھائونی‘‘پہنچ گئے، ابھی ابھی جنوبی محاذ والے ’’مشرقی محاذ‘‘پر نواز شریف کے ساتھ تھے، مشرقی محاذ سے قبل جنوبی محاذ والے ’’مغربی محاذ ‘‘ پر خدمات انجام دے رہے تھے، جنوبی محاذ والوں کی اکثریت انگریزوں کی ہر محاذ پر خدمت کر چکے ہیں، جنوبی محاذ والے پانچ سال اقتدار میں رہے لیکن ان کی زبان سے جنوبی پنجاب کیلئے ایک لفظ نہ نکلا، ’’محاذ‘‘والے الگ جنوبی پنجاں صوبے کے خلاف سازش میں (ن) لیگ کے ساتھ تھے، جنوبی محاذ والوں کو اقتدار کے علاوہ اور کوئی محاذ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبوں اور پسے ہوئے طبقات کو خودمختاری اور حقوق ہمیشہ پی پی نے دیئے اور دی گی، آج بھی چھوٹے صوبوں کے حقوق کی حقیقی جنگ پیپلز پارٹی ہی لڑ رہی ہے، اٹھارویں ترمیم، آغاز حقوق بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کو پہچان دینا پی پی کا کارنامہ ہے، جنوبی پنجاب صوبے کیلئے عملی اقدام بھی پی پی پی نے اٹھائے جسے (ن) لیگ نے سبوتاز کیا، جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق اور پہچان پیپلز پارٹی ہی دے گی۔