واجد نعیم عباسی نے ایم فل ایگریکلچر کے تھیسز مکمل کر لیئے‘ سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد

بدھ 9 مئی 2018 22:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) واجد نعیم عباسی نے ایم فل ایگریکلچر کے تھیسز مکمل کر لیئے۔ حلقہ کوٹلہ کے لئے اعزاز۔ سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات کی مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق وادی کوٹلہ حلقہ نمبر 1کی یونین کونسل مچھیارہ کے نامور سپوت واجد نعیم عباسی ولد مقبول الرحمن عباسی نے زرعی یونیورسٹی راولاکوٹ سے پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین صدیقی کی سپرویژن میں اپنا ایم فل کا اگرانومی میں مکمل کیا۔

ان کا ریسرچ ٹاپک ’’ Response of Wheat to Organic and Inorganic Fertilizers Under Rain-Fed Conditions of Rawalakotہے۔ واجد نعیم عباسی کے والد بھی شعبہ تدریس سے منسلک ہیں اور گورنمنٹ ہائی سکول مچھیارہ میں پرائمری مدرس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عمائدین مچھیارہ نے کہا کہ ہم سب کے لئے اعزاز و فخر کی بات ہے کہ پسماندہ گائوں کے باسی نے وسائل نہ ہونے کے باوجود محنت و عرق ریزی سے انتہائی کم عمری میں ایم فل کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ واجد نعیم عباسی کی عمر اس وقت تقریباً25برس ہے اور یہ آزادکشمیر کے سب سے کم عمر طالب علم ہیں کہ جنہوں نے 25سال کی عمر میں ایم فل کیا ہے۔ اس موقع پر واجد نعیم عباسی کے والد کا کہنا تھا کہ میں خود چونکہ ٹیچر ہوں تو میری خواہش تھی کہ میں اپنی اولاد کو اعلیٰ تعلیم دلائوں چنانچہ میں نے اپنی محدود تنخواہ میں اپنے بیٹے کو تعلیم دلائی۔ عمائدین و معززین علاقہ نے حکومت آزادکشمیر اور وزیرحکومت محترمہ نورین عارف سے پُر زور مطالبہ کیا کہ علاقہ کے اس ہونہار سپوت کو فی الفور کسی اچھے اور اعلیٰ عہدے پر فائز کیا جائے تاکہ اس کی محنت کا اس کو صلہ مل سکے

متعلقہ عنوان :