مقبوضہ کشمیر ،ْ نوجوانوں کے قتل پر شوپیاں ،ْ پلوامہ میں ہڑتال ،ْکاروباری ادارے ،ْدکانیں اور نجی دفاتر بند ،ْ سڑکوں پر ٹریفک معطل ،ْسرینگر اور بانیہال کے دورمیان ریل سروس بھی معطل

بھارت کو جلد یا بدیر کشمیر پر سے اپنا قبضہ ختم کرنا پڑے گا ،ْ حریت قیادت بارھمولہ کے علاقے کنز رمیں واقعی ایک فوجی کیمپ میں ایک بھارتی فوجی نے گولی مار کر خود کشی کر لی

جمعرات 10 مئی 2018 18:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل پر مسلسل پانچویں روز بھی پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی ،ْ کاروباری ادارے ،ْدکانیں اور نجی دفاتر بند ،ْ سڑکوں پر ٹریفک معطل ،ْسرینگر اور بانیہال کے دورمیان ریل سروس بھی معطل رہی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل کے گورئمنٹ ڈگری کالج کے طلباء نے نوجوانوں کے قتل کے خلاف جمعرات کو مظاہرے کیے ۔

انہوں نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے ،ْاحتجاجی طلباء نے قصبے میں مارچ کیا اور شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے کشمیر کے حوالے سے بھارتی فوج کے سربراہ جرنل بپن راوت کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فورسز نے سو برس سے زائد وقت تک بھارت پر حکمرانی کی اور ہزاروں بھارتیوں کو قتل اور جلیاںنوالہ باغ جیسے قتل عام کیے لیکن انہیں بالآخر یہاں سے جانا پڑا کیونکہ عوام کی آزادی کی خواہشات فوجی قوت سے زیادہ طاقتور ہو تی ہیں۔

(جاری ہے)

فورم نے کہا کہ بھارتی فوجی سربراہ کو چاہیے کہ وہ اپنے سیاسی آقائوں سے یہ بنیادی سوال پوچھے کہ ایک باقاعدہ فوج کو جموں وکشمیر میں شہریوں کے گھروں کے باہر تعینات کرنے کا کیاجواز ہے۔ جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو جلد یا بدیر کشمیر پر سے اپنا قبضہ ختم کرنا پڑے گا ۔جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو اشتعال انگیز قراردیا ہے ۔

جنرل راوت نے نئی دلی میں ایک میڈیا انٹرویو میں کشمیری عوام کے آزادی کے امکان کو مسترد کردیاتھا۔ممتاز بھارتی تجزیہ کار او پی شاہ نے سرینگر سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روزنامے کو نئی دلی سے ٹیلیفونک گفتگو میںبھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں خونریزی بند کرانے کیلئے حریت قائدین اور مجاہدین سمیت تمام فریقوں سے مذاکرات شروع کرے ۔

کشمیر کے نامزد مفتی اعظم اور مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے نائب چیئرمین مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتا اور وہ 2025تک مقبوضہ علاقے سے چلا جائیگا۔حریت رہنمائوں محمد یوسف نقاش ، جاوید احمدمیر اور حکیم عبدالرشید اتوار کو شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مظاہرین پرگولیوں اور پیلٹ گنوں کی فائرنگ میں زخمی ہونیوالے نوجوانوںکی عیادت کیلئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال گئے۔

حریت رہنماء مختار احمد وازہ نے بیج بہاڑہ کے علاقے بڈرومینڈھر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ کشمیرمیں جاری قتل عام رکوانے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔ضلع بارھمولہ کے علاقے کنز رمیں واقعی ایک فوجی کیمپ میں ایک بھارتی فوجی نے گولی مار کر خود کشی کر لی جس سے جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوںاور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر401ہو گئی۔