نیلم ‘جاگراں میں ٹی بی کے خطرناک مرض کا انکشاف ‘ایک ہی گھر کے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ‘تیسرا زیر علاج

جمعرات 10 مئی 2018 19:39

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) وادی نیلم کے علاقے جاگراں میں ٹی بی کے خطرناک مرض کا انکشاف ایک ہی گھر کے دو افراد جان کی بازی ہار گئے تیسرا زیر علاج ٹی بی خاتمے کے دعویدار ادارے خاموش، تفصیلات کے مطابق جاگراں کے رہائشی مدرس بشیر اللہ کے گھر میں ٹی بی کا معلق مرض پایا گیا جس میں مبتلاء ماسٹر بشیر اللہ کے جواں سال صاحبزادے منصور الرحمان جوکہ یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے طالبعلم تھے جنہیں طویل علاج معالجہ میں مبتلاء رکھا لیکن جان کی بازی ہار گیا گزشتہ روز منصور الرحمان کے چھوٹے بھائی جس کی عمر 03سال کے قریب تھی اسے بھی ٹی بی کا خطرناک مرض لاحق تھا گزشتہ روز چل بسا ۔

(جاری ہے)

جبکہ تیسرا بھائی ٹی بی کے مرض میں زیر علاج ہے محکمہ صحت کی انتظامیہ اور ٹی بی خاتمے کے عالمی اداروں کے لیئے لمحہ فکریہ ہے عوامی حلقوں میں شدید تشویش۔

متعلقہ عنوان :