عام انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ آمروں اور غاصبوں کی باقیات سے

ہوگا،نیرحسین بخاری پیپلزپارٹی چاروں صوبوں اور فاٹا سے انتخابات جیت کر اقتدار میں آئے گی،وفود سے بات چیت

جمعرات 10 مئی 2018 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 2018ئ کے انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ آمروں اور غاصبوں کی باقیات سے ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں اور فاٹا سے انتخابات جیت کر اقتدار میں آئے گی۔ اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان لڑائی نہ سیاسی ہے اور نہ ہی نظریاتی بلکہ مراعات یافتہ اور استحصالی ٹولوں کے درمیان لڑائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی واحد پارٹی ہے جو مزدوروں، کسانوںکی پارٹی ہے اس لئے پاکستان پیپلزپارٹی کچلے ہوئے طبقات کی واحد آواز ہے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ غریب اور کچلے ہوئے طبقات کے حقوق کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہیدکے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

نیر حسین بخاری نے کہا کہ جنرل ضیائ کی بنائی ہوئی مسلم لیگ(ن) خاتمے کی طرف گامزن ہے جبکہ جنرل حمید گل کی بنائی ہوئی پی ٹی آئی اپنا بوجھ برداشت نہ کرکے ڈوبنے کی طرف جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر آکر بلاول بھٹو زرداری کی طاقت بنیں تاکہ ملک کو استحصالی قوتوں سے نجات دلائی جائے۔ن