چائینز کمپنی اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چند اہلکارایم ڈی سولڈ ویسٹ کے خلاف سازش میں مصروف ہیں، سید ذوالفقار شاہ

صرف موٹر وہیکل سکیشن صدر کی41،لیاری زون کی55ڈرائیورزکی مکمل حاضری کے باوجود تنخواہ بند کردی گئی

جمعرات 10 مئی 2018 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ چائینز کمپنی اور سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چند اہلکار ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے خلاف سازشوں میں معروف ہیں یہی وجہ ہے کہ بلدیہ جنوبی کی350اور بلدیہ شرقی کی140ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں بائیومیٹرک سسٹم میں مکمل حاضری ہونے کے باوجود صرف موٹر وہیکل سکیشن صدر کی41،لیاری کی55ڈرائیورز کی بھی تنخواہ ادانہیں کی گئی جس سے ملازمین میں سخت بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے محکمے کی غلطی کی سزاملازمین کو دے دی گئی حالانکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے سرکاری ملازم کو لازمی ہر ماہ کی5تاریخ کو تنخواہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے جوکہ ردی کی ٹوکری کی نظر ہوگیا ۔انہوں نے چیئرمین واٹر کمیشن اور ایم ڈی سولڈ ویسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور تنخواہیں مکمل بائیومیٹرک ریکارڈ ہونے کے باوجود ادا نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کا تعین کرکے انہیں بورڈ سے فارغ کیا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کی کو تاہی کرنے کی کمی کی جرأت نہ ہو ۔